وفاق یاپنجاب میں حکومت کی تبدیلی دیوانوں کے خواب ہیں،صمصام بخاری

وفاق یاپنجاب میں حکومت کی تبدیلی دیوانوں کے خواب ہیں،صمصام بخاری
وفاق یاپنجاب میں حکومت کی تبدیلی دیوانوں کے خواب ہیں،صمصام بخاری

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے کہا ہے کہ وفاق یاپنجاب میں حکومت کی تبدیلی دیوانوں کے خواب ہیں، اپوزیشن کیلئے"دل کے بہلانے کوغالب یہ خیال اچھا ہے "کہہ سکتے ہیں،نوازلیگ"چھانگامانگا"میں ماہرہے لیکن اسکی ضرورت نہیں پڑےگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے کہا کہ میاں صاحب سوچیں اگرفیصلہ ان کے حق میں نہ آیاتوکیاکریں گے، مناسب ہوگاپہلے عدالت نوازشریف کوسرنڈرکرنے کاکہے، انہوںنے کہا کہ باہرجاتے وقت مشرف اوراسحاق ڈارمجرم قرارنہیں پائے تھے،میاں صاحب کوسزاہوچکی ہے ،باہرگئے توسوال اٹھیں گے،انہوں نے کہا کہ علاج مسئلہ نہیں،اصل معاملہ لندن جانے کاہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -