تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کا تھانے پر حملہ

تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کا تھانے پر حملہ
تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کا تھانے پر حملہ

  

حافظ آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے شوکت بھٹی نے حافظ آباد کے تھانہ سٹی پر سینکڑوں کارکنوں کے ہمراہ دھاوا بول دیا جس پر ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب میدان میں آ گئیں ہیں اور انہوں نے واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ تھانے پر حملہ نیا پاکستان ہے ، پرانے پاکستان میں عمران خان صاحب پارلیمان اور پولیس پر حملے کرتے تھے اور نئے پاکستان میں ان کے ایم این اے پولیس والوں کو گالیاں دے رہے ہیں ، نئے پاکستان میں محافظ ہی محفوظ نہیں ہیں ۔

مزید : قومی