ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی سکواڈ ، مصباح الحق بھی میدان میں آ گئے انتہائی اہم بات کہہ دی

ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی سکواڈ ، مصباح الحق بھی میدان میں آ گئے انتہائی اہم بات ...
ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی سکواڈ ، مصباح الحق بھی میدان میں آ گئے انتہائی اہم بات کہہ دی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے ورلڈ کپ کیلئے بنائی جانے والی پاکستانی ٹیم کو بیلنس قرار دیدیا ہے ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق مصباح الحق کا کہناتھا کہ وسائل کے لحاظ سے ورلڈ کپ کی ٹیم ٹھیک بن گئی ہے ، کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ وہاب ریاض کو ٹیم میں شامل ہونا چاہیے تھا تاہم شاداب خان کا فٹ ہونا بہت ضروری ہے ورنہ پاکستان کو دھچکا لگ سکتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کیلئے محمد عامر کے پاس انگلینڈ کی سیریز کا چانس موجود ہے ۔

مصباح الحق کا کہناتھا کہ کرکٹ کے نئے سٹرکچر کے آنے پر کامیوں پر بات ہو سکتی ہے ، کرکٹ کے نئے ریجنل ڈھانچے میں ڈپارٹمنٹس کا کردار پختہ چلان ضروری ہے ۔

مزید :

کھیل -