کیا روف کلاسرا نے چینل 92 واقعی چھوڑ دیا ہے؟ سینئر صحافی نے اپنے چاہنے والوں کیلئے پیغام جاری کر دیا

کیا روف کلاسرا نے چینل 92 واقعی چھوڑ دیا ہے؟ سینئر صحافی نے اپنے چاہنے والوں ...
کیا روف کلاسرا نے چینل 92 واقعی چھوڑ دیا ہے؟ سینئر صحافی نے اپنے چاہنے والوں کیلئے پیغام جاری کر دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی و تجزیہ کار روف کلاسرا نے نجی ٹی وی 92 نیوز سے راہیں جداکر لی ہیں اور اس حوالے سے اپنے ناظرین اور چاہنے والوں کیلئے پیغام بھی جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے روف کلاسرا کا کہناتھاکہ ”میں اپنے دوستوں ، ناظرین اور چاہنے والوں کو بتاناچا ہتاہوں کہ میں نے چینل 92 سے استعفیٰ دیدیا ہے جس کا اطلاق ابھی سے ہورہاہے اور میں چینل پر مزید نظر نہیں آﺅں گا ،میں اپنے ناظرین کے تعاون اور حوصلہ افزائی پر شکرگزار ہوں ۔“

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ سینئر صحافی روف کلاسرا نجی ٹی وی 92 نیوز پر اپنے ساتھی صحافی عامر متین کے ہمراہ پروگرام کیا کرتے تھے جب کہ اس کے علاوہ وہ چار کتابوں کے منصف ہونے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں ۔ تاہم روف کلاسرا کی جانب سے اپنے مستقبل کے پلانز کے بارے میں کوئی اعلان سامنے نہیں آ سکا ہے جس کا ان کے چاہنے والے بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

مزید : قومی