عوام نے عمران خان کولٹیروں کوکیفرکردارتک پہنچانے کامینڈیٹ دیا ہے،فردوس عاشق اعوان

عوام نے عمران خان کولٹیروں کوکیفرکردارتک پہنچانے کامینڈیٹ دیا ہے،فردوس ...
عوام نے عمران خان کولٹیروں کوکیفرکردارتک پہنچانے کامینڈیٹ دیا ہے،فردوس عاشق اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سمبڑیال (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ اپوزیشن سیاسی اکھاڑے کے ذریعے اپنی سیاست زندہ رکھنے میں مصروف ہے،عوام نے عمران خان کولٹیروں کوکیفرکردارتک پہنچانے کامینڈیٹ دیا ہے، ناجائزدولت سے متعلق پوچھیں تواپوزیشن پرناگوارگزرتاہے۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات نے سمبڑتال میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کوکاروبارکیلئے استعمال کرنے والاٹولہ 35سال ملک پرقابض رہا،35سال اس ملک کودیمک کی طرح چاٹنے والے آج بےروزگاری کے ذمہ دارہیں،ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اقتدار میں آنے کے بعد ناکام رہی ،عمران خان کو للکارنے سے آپ کی چوری نہیں چھپے گی ،سابق حکمرانوں نے کرپشن کاتحفظ کرکے ملک کمزور کیا،ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن پہلے اپوزیشن لیڈرسامنے لائے جوخودساختہ مفرورہیں۔انہوںنے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ پسے ہوئے طبقے کی بہتری کی بات کی،عمران خان کوغریب عوام کی تکالیف کااحساس ہے،وزیراعظم کسانوں کی صورتحال سے بھی آگاہ ہیں، ملک کومشکلات سے نکالنے کیلئے عوام عمران خان کی آوازبنیں۔