”اگر میرے شوہر علی ظفر بھی میشاشفیع کو نظرانداز بھی کر دیں تو ۔۔“ گلوکار کی اہلیہ میدان میں آ گئیں ، پہلی مرتبہ خاموشی توڑ دی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )گلوکار علی ظفر اور میشاشفیع کے معاملے سے متعلق کیس عدالت میں چل رہاہے تاہم اب علی ظفر کی اہلیہ بھی میدان میں آ گئیں ہیں اور انہوں نے پہلی مرتبہ اس پر خاموشی توڑ دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق علی ظفر کی اہلیہ عائشہ فضلی نے کہاہے کہ اگر میرے شوہر علی ظفر میشا شفیع کو نظر انداز یا فرامو ش بھی کر دیں تو تب بھی میں انہیں ہرگز معاف نہیں کروں گی ۔علی ظفر کے خلاف مجرمانہ ، بے رحم مہم کے نتیجے میں جس تکلیف سے ، میں میرا شوہر اور میرا خاندان گزرا ہے اسے میں الفاظ میں بیان نہیں کر سکتی ہوں ۔انہوں نے کہا کہ انہیں انٹرنیٹ پر ہراساں کیا جاتا ہے اوران کے دوست انہیں دھوکہ دے رہے ، جس نے ان کی آنکھیں کھول دیں۔ عائشہ نے کہا کہ اگر ان کے شوہر میشا کو نظر انداز یا فراموش کربھی دیں، تب بھی وہ اسے ہرگز معاف نہیں کریں گی۔
یاد رہے کہ میشا شفیع نے پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا جس پر انہوں نے گلوکارہ کیخلاف عدالت میں ہرجانے کا دعویٰ کیا تاہم کیس عدالت میں جاری ہے ۔