شادی کے تیسرے دن ہی دلہن کو قتل کرکے دولہا نے خودکشی کرلی

شادی کے تیسرے دن ہی دلہن کو قتل کرکے دولہا نے خودکشی کرلی
شادی کے تیسرے دن ہی دلہن کو قتل کرکے دولہا نے خودکشی کرلی

  

گوجر خان(ویب ڈیسک) گوجر خان کے  نواحی قصبے سپیالی کھینگر میں دولہے نے شادی کے تیسرے ہی روز بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی جس سے ہنستے بستے گھر میں کہرام برپا ہوگیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق  گوجر خان کے نواحی قصبے سپیالی کھینگر کے رہائشی محمد رزاق نے تھانہ گوجرخان میں ایف آئی آر درج کرائی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میرے بیٹے محمد افضال کی شادی 25 اپریل 2019 کو اپنی کزن سے ہوئی۔ 27 اپریل کو ان کے کمرے سے فائرنگ کی آواز سنائی دی۔ آواز سن کر کمرے میں پہنچا تو میری بہو خون میں لت پت پڑی تھی اسی دوران میرے بیٹے محمد افضال نے پستول سے اپنی کنپٹی پر فائر کردیا اور موقع پر دم توڑ گیا۔ اسے میاں بیوی کے درمیان وجہ عناد کا علم نہیں ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے،   مقتولہ کے بھائی کا بیان بھی لے لیا گیا ہے ۔حکام کے مطابق دونوں کی حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ کا بھی انتظار ہے، آئندہ چند روز میں تفتیش مکمل کرلی جائے گی۔

مزید : جرم و انصاف