فردوس عاشق اعوان کو سونے کا تاج پہنانے کی کوشش لیکن آگے سے انہوں نے ایسا اعلان کردیا کہ عمران خان کو بھی خوشی ہوگی

فردوس عاشق اعوان کو سونے کا تاج پہنانے کی کوشش لیکن آگے سے انہوں نے ایسا ...
فردوس عاشق اعوان کو سونے کا تاج پہنانے کی کوشش لیکن آگے سے انہوں نے ایسا اعلان کردیا کہ عمران خان کو بھی خوشی ہوگی

  

سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سونے کا تاج پہننے سے انکار کردیا۔

مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اتوار کے روز اپنے حلقے کا دورہ کر رہی ہیں ، انہوں نے سمبڑیال میں ایک جلسے سے خطاب بھی کیا ہے۔ اپنے حلقے کے دورے کے دوران شہریوں کی جانب سے انہیں سونے کا تاج پیش کیا گیا تاہم فردوس عاشق اعوان نے یہ تاج پہننے سے انکار کردیا۔

مشیر اطلاعات نے اعلان کیا کہ وزیر اعظم عمران خان رمضان المبارک میں فنڈ ریزنگ مہم کیلئے سیالکوٹ آئیں گے تو اس وقت انہیں یہ سونے کا تاج شوکت خانم ہسپتال کیلئے بطور عطیہ دیا جائے گا۔

مزید :

قومی -سیاست -علاقائی -پنجاب -سیالکوٹ -