پاکستانی زیادہ خوش رہتے ہیں یا بھارتی؟ تازہ تحقیق میں حیران کن انکشاف سامنے آگیا

پاکستانی زیادہ خوش رہتے ہیں یا بھارتی؟ تازہ تحقیق میں حیران کن انکشاف سامنے ...
پاکستانی زیادہ خوش رہتے ہیں یا بھارتی؟ تازہ تحقیق میں حیران کن انکشاف سامنے آگیا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا میں سب سے خوش رہنے والے ممالک کی نئی فہرست سامنے آ گئی ہے جس میں اس سال پاکستان کا نمبر 67واں آیا ہے اور بھارت ہم سے کہیں نیچے 140ویں نمبر پر موجود ہے، یعنی پاکستانی، بھارتی شہریوں کی نسبت کئی گنا زیادہ خوش رہنے والی قوم ہیں۔ میل آ ن لائن کے مطابق رواں سال اس فہرست میں فن لینڈ کو دنیا کا خوش ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔ دوسرے نمبر پر ڈنمارک، تیسرے پر ناروے، چوتھے پر آئس لینڈ، پانچویں پر نیدرلینڈز، چھٹے پر سوئٹزرلینڈ، ساتویں پر سویڈن، آٹھویں پر نیوزی لینڈ، نویں پر کینیڈا اور دسویں نمبر پر آسٹریا کو دنیا کا خوش ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔

جنوبی ایشیاءکے ممالک میں پاکستان خوش رہنے کے حوالے سے پہلے نمبر پر ہے اور افغانستان آٹھویں یعنی آخری نمبر پر۔ 156ممالک پر مشتمل اس فہرست میں بھارت کے علاوہ پاکستان کے دیگر ہمسایوں میں ایران 117ویں اور چین 93ویں نمبر پر آیا۔دنیا میں جو ممالک خوشی کے اعتبار سے کم تر قرار دیئے گئے ان میں پہلے دس نمبروں پر بالترتیب ساﺅتھ سوڈان، سنٹرل افریقن ری پبلک، افغانستان، تنزانیہ، روانڈا، یمن، ملاوی، شام، بوتسوانا اور ہیٹی شامل ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس