سوشل میڈیا پر مشہور وہ بچہ جو ابھی پیدا بھی نہیں ہوا

سوشل میڈیا پر مشہور وہ بچہ جو ابھی پیدا بھی نہیں ہوا
سوشل میڈیا پر مشہور وہ بچہ جو ابھی پیدا بھی نہیں ہوا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا کی بدولت آپ نے کئی لوگوں کو راتوں رات ’سٹار‘بنتے دیکھا ہو گا لیکن آپ یہ سن کر دنگ رہ جائیں گے کہ ایک ایسا بچہ بھی سوشل میڈیا پر بے حد مشہور ہو چکا ہے جو ابھی پیدا بھی نہیں ہوا۔ میل آن لائن کے مطابق یہ بچہ لورین اور ایری لیوینڈیک کے ہاں پیدا ہونے والا ہے۔ لورین اور ایری دونوں ٹی وی کی مشہور شخصیات ہیں جنہوں نے معروف رئیلٹی شو ’دی بیچلر‘ میں شرکت کی۔ دونوں کی اسی شو میں پہلی ملاقات ہوئی، جو محبت میں بدل گئی اور دونوں نے شادی کر لی۔

شادی کے بعد جب لورین امید سے ہوئی تو اس نے انسٹاگرام پر اپنے آنے والے بچے کے لیے ’بے بی لیوینڈیک‘ (Baby Luyendyk)کے نام سے ایک اکاﺅنٹ بنالیا جہاں اب تک اس پیدا ہونے والے بچے کو 2لاکھ46ہزار سے زائد لوگ فالو کر چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق لورین حاملہ ہونے کے بعد سے اپنی تصاویر اس اکاﺅنٹ پر پوسٹ کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ کئی پوسٹس میں اس نے اپنے الٹراساﺅنڈ سکین بھی پوسٹ کیے۔ اس اکاﺅنٹ کی پروفائل میں لکھا ہے کہ ”ہائے فرام دی وومب، دوستو! میں تم سے ملنے جلد آ رہا ہوں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس