روس کی فوجی لڑکی ملکہ حسن بن گئی

روس کی فوجی لڑکی ملکہ حسن بن گئی
روس کی فوجی لڑکی ملکہ حسن بن گئی

  

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) ماڈلز کے مقابلہ حسن تو ہوتے ہی ہیں، آپ کے لیے یہ بات حیرت کا باعث ہو گی کہ روس کی فوج میں بھی خواتین فوجی اہلکاروں کے درمیان ایک سالانہ مقابلہ حسن کرایا جاتا ہے۔ رواں سال کا یہ مقابلہ حسن گزشتہ دنوں ہوا جس میں 31سالہ اینا خرام تسوا نامی فوجی خاتون فاتح قرار پائی۔ میل آن لائن کے مطابق اس سال مقابلے میں 1ہزار سے زائد فوجی خواتین نے شرکت کی تھی۔ مقابلے میں مجموعی طور پر 57ہزار روسی شہریوں نے ووٹ دیئے، جن میں سے اینا کو سب سے زیادہ ووٹ ملے۔

رپورٹ کے مطابق ہر سال اس مقابلے میں جو اہلکار فاتح قرار پاتی ہے اس کی تصویر اگلے سال کے کیلنڈر پر لگائی جاتی ہے، چنانچہ 2020ءکے کیلنڈر پر اینا خرام تسوا کی تصویر لگے گی۔ اینا کا کہنا تھاکہ ”میں ایک فوجی پس منظر سے آئی ہوں۔ میرے والد گزشتہ 30سال سے فوج اور پولیس میں نوکری کر رہے ہیں اور میری ماں بھی پولیس میں ہے۔ “ اپنی خوبصورتی کے متعلق ملنے والے کمنٹس کے بارے میں اس کا کہنا تھا کہ ”فوج میں لوگ میری خوبصورتی کی تعریف کرتے ہیں لیکن میں ایسے کمنٹس کو نظرانداز کرتی ہوں اور اپنی ڈیوٹی پر توجہ مرکوز رکھتی ہوں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -