’زیادہ تر امیر لوگوں کو معلوم نہیں ہوتا وہ کیا کہہ رہے ہیں‘ سائنسدانوں نے بھی ہمارے شک کی تصدیق کردی

’زیادہ تر امیر لوگوں کو معلوم نہیں ہوتا وہ کیا کہہ رہے ہیں‘ سائنسدانوں نے ...
’زیادہ تر امیر لوگوں کو معلوم نہیں ہوتا وہ کیا کہہ رہے ہیں‘ سائنسدانوں نے بھی ہمارے شک کی تصدیق کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) زیادہ تر امیر لوگ جب بات کرتے ہیں تو ان کی گفتگو سے یوں لگتا ہے جیسے انہیں معلوم ہی نہیں کہ وہ کیا بول رہے ہیں۔ اب یونیورسٹی کالج آف لندن اور آسٹریلین کیتھولک یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک مشترکہ تحقیق میں ہمارے اس شک کی تصدیق کر دی ہے۔

ویب سائٹ nola.com کے مطابق اس تحقیق میں سائنسدانوں نے سینکڑوں شرکا کو ریاضی کے 16موضوعات دیئے اور ان سے پوچھا کہ انہیں ان موضوعات کے بارے میں علم ہے یا نہیں۔ ان میں سے کئی موضوع بالکل ایسے تھے جن کا ریاضی سے کوئی تعلق ہی نہیں تھا اور یکسر فرضی تھے۔
تحقیقاتی نتائج میں سائنسدانوں نے بتایا کہ ”شرکاءمیں موجود امیر لوگوں کی اکثریت نے ان فرضی موضوعات کے بارے میں بھی کہہ دیا کہ وہ ان کے بارے میں جانتے ہیں۔ ان کے برعکس غریب شرکاءنے کہا کہ وہ ان موضوعات سے واقف نہیں ہیں۔ “ تحقیق میں ان لوگوں کو دیگر کئی حوالوں سے بھی جانچا گیا جس کے بعد سائنسدان اس نتیجے پر پہنچے کہ امیر لوگوں کی اکثریت جو بول رہی ہوتی ہے انہیں اس کے بارے میں علم نہیں ہوتا اور وہ حد سے زیادہ مبالغہ آرائی کرتے ہیں۔
تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ جان جیرم کا کہنا تھا کہ ”ہماری تحقیق میں یہ بھی معلوم ہوا کہ مرد، خواتین کی نسبت زیادہ مبالغہ آرائی کرتے ہیں۔ بالخصوص امیر مرد جب اپنے رشتہ داروں، غریب اور مڈل کلاس کے لوگوں سے بات کر رہے ہوتے ہیں تو بہت زیادہ مبالغہ آرائی کرتے ہیں اور ایسی باتیں بھی کہہ جاتے ہیں جن کا انہیں کوئی علم نہیں ہوتا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -