نیا رواج آگیا، اب نوجوان جوڑے منگنی پر انگوٹھی کی بجائے ایک دوسرے کو کیا دے رہے ہیں؟ آپ بھی جانئے

نیا رواج آگیا، اب نوجوان جوڑے منگنی پر انگوٹھی کی بجائے ایک دوسرے کو کیا دے ...
نیا رواج آگیا، اب نوجوان جوڑے منگنی پر انگوٹھی کی بجائے ایک دوسرے کو کیا دے رہے ہیں؟ آپ بھی جانئے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں منگنی کے موقع پر لڑکا لڑکی ایک دوسرے کو انگوٹھی پہناتے تھے لیکن اب اس کی جگہ ایک نیا اور حیران کن رواج چل نکلا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اب نوجوان جوڑے ایک دوسرے کو انگوٹھیاں پہنانے کی بجائے اپنی انگوٹھی والی انگلیوں پر ایک جیسے انگوٹھی کی شکل کے ٹیٹو بنوانے لگے ہیں۔ ویب سائٹ Redditپر ایسے ہی ایک جوڑے نے اپنی انگلیوں کی تصویر پوسٹ کی جس میں دونوں کی انگلیوں پر انگوٹھی جیسے ٹیٹو بنے ہوئے تھے۔

کمنٹس میں لوگ ان کے اس نئے آئیڈیا کو سراہ رہے ہیں۔ ایک شخص نے لکھا ہے کہ ”بہت خوب آئیڈیا، منگنی کی مبارکباد۔“ ایک اور نے لکھا کہ ”میں بھی اپنی منگنی پر انگوٹھی کی بجائے ٹیٹو ہی بنواﺅں گا۔“ رپورٹ کے مطابق انگلیوں پر ٹیٹو کی تصویر شیئر کرنے والا یہ جوڑا کیلا نہیں ہے بلکہ انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا نیٹ ورکس پر بھی سینکڑوں کی تعداد میں نوجوان جوڑے اپنی ایسی ہی تصاویر پوسٹ کر رہے ہیں جن میں انہوں نے اپنی انگلیوں پر میچنگ ٹیٹو بنوا رکھے ہوتے ہیں۔کئی ایسے بھی ہیں جنہوں نے انگلیوں پر ٹیٹو کی شکل میں ایک دوسرے کے نام کا پہلا حرف کندہ کروا رکھا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -