ماں نے بیٹی کو آشنا کے ساتھ دیکھ کر دونوں کی کلاس لگادی ، غصے میں آکر لڑکا اپنی محبوبہ اور اس کی 2 بہنوں کو بھگا کر لے گیا

ماں نے بیٹی کو آشنا کے ساتھ دیکھ کر دونوں کی کلاس لگادی ، غصے میں آکر لڑکا ...
ماں نے بیٹی کو آشنا کے ساتھ دیکھ کر دونوں کی کلاس لگادی ، غصے میں آکر لڑکا اپنی محبوبہ اور اس کی 2 بہنوں کو بھگا کر لے گیا

  

رائے پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ایک خاتون نے اپنی بڑی بیٹی کو آشنا کے ساتھ باتیں کرتے ہوئے پکڑ کر دونوں کی جم کر کلاس لگائی ۔ محبوب اور محبوبہ نے بے عزتی کا غصہ دل میں رکھا اور گھر سے بھاگنے کا منصوبہ بنایا ، جب دونوں گھر سے بھاگے تو جاتے ہوئے لڑکی کی 2 چھوٹی بہنوں کو بھی ساتھ بھگا کر لے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور کے گاﺅں گاندھی نگر میں ماں نے اپنی بڑی بیٹی کو آشنا کے ساتھ باتیں کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ ماں نے دونوں کی جم کر کلاس لگائی جس پر غصے میں آکر ہنسوں کے جوڑے نے گھر سے بھاگنے کا منصوبہ تیار کیا اور جاتے ہوئے 2چھوٹی بہنوں کو بھی بھگا کر لے گئے۔ والدین نے سول لائن تھانے میں لڑکے کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرادیا ہے۔

پولیس کے مطابق بڑی بہن کا ایک لڑکے کے ساتھ کافی عرصے سے معاشقہ چل رہا تھا اور دونوں فون پر گھنٹوں باتیں کرتے تھے۔ ایک دن رات کے وقت ماں نے دونوں کوبات کرتے ہوئے پکڑ لیا جس پر ان کی جم کر کلاس ہوئی۔ گھر سے بھاگنے والی تینوں بہنوں کی عمریں 17 سے 20 سال کے درمیان ہیں ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد گھر سے بھاگنے والے چاروں افراد کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -