معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن کو بڑاچیلنج کردیا

معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن کو بڑاچیلنج کردیا
معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن کو بڑاچیلنج کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ اپوزیشن لیڈر لاپتہ ہے ،پوزیشن والو پہلے حزب اختلاف کا لیڈر تو لاﺅ پھر عمران خان سے مقابلہ کرنا ، اپوزیشن والے تلاش گمشدہ کا اشتہار دیں اور مساجد میں اعلانات کروائیں۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ الیکشن کے دن سیالکوٹ کے لوگوں کے ضمیر خریدے گئے ، الیکشن کمیشن کا عملہ پنجاب حکومت کی نوکری کرتا تھا ، الیکشن میں پولیس کی مدد سے لوگوں کے ضمیر خریدے جاتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ مایوسی کے بادل چھٹنے والے ہیں،وزیر اعظم کے دورہ چین سے نئے دور کا آغاز ہورہاہے ، ایم ایل ون مصنوبے سے ایک نئے دورکا آغازہوگا اور پاکستان کو عالمی منڈیوں تک رسائی ملے گی ۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر لاپتہ ہے ،پوزیشن والو پہلے حزب اختلاف کا لیڈر تو لاﺅ پھر عمران خان سے مقابلہ کرنا ، اپوزیشن والے تلاش گمشدہ کا اشتہار دیں اور مساجد میں اعلانات کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے اپنے ادوار میں سوائے معاشی دہشت گردی کے کچھ نہیں کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی اگلے چند روز میں اپوزیشن کی نیندیں حرام کرنیوالے ہیں۔

مزید :

قومی -