”عمران خان ٹیکس کا نام چندہ رکھ دیں“، حسن نثار کا ریونیو اکٹھا کرنے کیلئے وزیر اعظم کومشورہ

”عمران خان ٹیکس کا نام چندہ رکھ دیں“، حسن نثار کا ریونیو اکٹھا کرنے کیلئے ...
”عمران خان ٹیکس کا نام چندہ رکھ دیں“، حسن نثار کا ریونیو اکٹھا کرنے کیلئے وزیر اعظم کومشورہ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار حسن نثار نے کہاہے کہ عمران خان چندہ آج بھی مانگیں تو بہت مل جائے گا ، ان کوچاہئے کہ ٹیکس کا نام چندہ رکھ دیں کیونکہ ٹیکس دینے والے کوپتہ ہوتاہے کہ یہ کھالیا جائے گا جبکہ چندہ دینے والے کو پتہ ہوتاہے اللہ اس کا اجر دیگا ۔

جیونیو ز کے پروگرام ”میرے مطابق “میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ حکومت مگر مچھوں پر توہاتھ ڈالتی نہیں لیکن مکھیوں اور مچھروں پر ہاتھ ڈال رہی ہے ، دہی بھلوں اور پکوڑے بیچنے والوں سے ٹیکس لینا چاہئے لیکن مگر مچھوں پر بھی ہاتھ ڈالنا چاہئے ۔ان کا کہناتھا کہ بلاول بھٹو نے اردو کمزور ہونے کی بات کرکے شرارت کی ہے ، اس وقت وہ بھی وہاں کھڑا ہے جہاں عمران خان کھڑے ہیں، سیاست کوئلوں کی دلالی ہے اس میں جاتے ہی منہ کالا ہوتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان چندہ آج بھی مانگیں تو بہت مل جائے گا ، ان کوچاہئے کہ ٹیکس کا نام چندہ رکھ دیں کیونکہ ٹیکس دینے والے کوپتہ ہوتاہے کہ یہ کھالیا جائے گا جبکہ چندہ دینے والے کو پتہ ہوتاہے اللہ تعالیٰ اس کا اجر دیگا ۔ان کا کہناتھا کہ ٹیپوسلطان کی تعریف کرنا اور بات ہے اور اس کی طرح جان دینا ایک اورکہانی ہے ،اس نے موت کو آﺅٹ آف وے جاکر گلے لگایا تھا ، اس کو آفر تھی کہ سرینڈر کرجاﺅلیکن یہ تو تاجر ہیں ،ان کوشان سے کوئی غرض نہیں بس مال سلامت رہناچاہئے ۔

مزید :

قومی -