ن لیگی رہنما احسن اقبال نے ملک کے تمام مسائل کا حل بتا دیا

ن لیگی رہنما احسن اقبال نے ملک کے تمام مسائل کا حل بتا دیا
ن لیگی رہنما احسن اقبال نے ملک کے تمام مسائل کا حل بتا دیا

  

نارووال (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہاہے کہ اگلے سال آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ہی تمام مسائل کاحل ہیں، پاکستان صدارتی انتخابات کا متحمل نہیں ہوسکتا ، حکومت نہ این آر اودے سکتی ہے اور نہ کوئی لے رہاہے ۔

جیونیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ تحریک انصاف کی کابینہ میں صرف پیپلز پارٹی اور مشرف لیگ ہے ، کابینہ سے تحریک انصاف کا صفایا ہوچکاہے ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا نئے پاکستان کے ڈرامے سے قوم کو آگاہ کرے، اگلے سال آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ہی مسائل کاحل ہیں، پاکستان صدارتی انتخابات کا متحمل نہیں ہوسکتا ، حکومت نہ این آر اودے سکتی ہے اور نہ کوئی لے رہاہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ آصف زرداری اور مشرف کا پاکستان ہے ، تحریک انصاف کانیا پاکستان کہاں ہے ، عوام کے سڑکوں پر نکلنے اور محاسبہ کرنے سے قبل ہی حکومت اپنی ناکامی تسلیم کرلے ۔

مزید :

قومی -