نشے میں دھت آدمی بیمار خاتون کے گھر گھس گیا اور ۔۔۔ بھارت سے ایک اور افسوسناک خبر آگئی

نشے میں دھت آدمی بیمار خاتون کے گھر گھس گیا اور ۔۔۔ بھارت سے ایک اور افسوسناک ...
نشے میں دھت آدمی بیمار خاتون کے گھر گھس گیا اور ۔۔۔ بھارت سے ایک اور افسوسناک خبر آگئی

  

جے پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست راجستھان میں نشے میں دھت 38 سالہ شخص نے 50 سالہ بیمار خاتون کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجستھان کے ضلع چورو کے گاﺅں ڈھاڈر میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک درندہ صفت شخص نے اپنے ہی گاﺅں کی سن رسیدہ خاتون کے ساتھ زیادتی کی۔ پولیس کے مطابق 50 سالہ خاتون نے دوپہر کے وقت دوائیاں کھائیں اور سوگئی۔ ملزم متاثرہ خاتون کو تنہا پا کر گھر میں گھس گیا اور اس کی آبرو ریزی کی۔ متاثرہ خاتون نے چیخ و پکار کی تو اس کی بھتیجی وہاں آگئی جسے دیکھتے ہی ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ خاتون نے اپنے بیٹے کے ساتھ جا کر تھانے میں مقدمہ درج کرادیا جس کے بعد پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -