نیب نے جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس کے دو اہم ملزمان کوگرفتار کرلیا

نیب نے جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس کے دو اہم ملزمان کوگرفتار کرلیا
نیب نے جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس کے دو اہم ملزمان کوگرفتار کرلیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیب نے جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس کے دو اہم ملزمان کو گرفتار کر لیاہے ، ملزمان نے قرض کی رقم خورد برد کرنے میں معاونت کی تھی ، ملزمان پر جعلی بینک اکاﺅنٹس کھولنے کا الزام ہے ۔

جیونیوز کے مطابق نیب راولپنڈی نے کراچی حبیب بینک کے سابق منیجر آپریشنز علی شیر اورسابق ایریا منیجر محمد فاروق کوگرفتار کرلیا ہے ، ملزموں کو کراچی سے گرفتاری کے بعد اب اسلام آباد منتقل کیا جائیگا ۔

ملزموں پر جعلی بینک اکاﺅنٹس کھولنے کا الزام ہے۔دونوں ملزمان کو پارک لین کیس میں گرفتار کیا گیا ہے ۔

مزید : قومی