فردوس عاشق اعوان تحریک انصاف میں انتشار بن چکی ہیں ،نفیسہ شاہ کا الزام
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاہے کہ ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان تحریک انصاف میں انتشار بن چکی ہیں،ان کا کرپشن پربات کرنا اللہ کی قدرت ہے ۔
جی این این نیوز کے مطابق نفیسہ شاہ نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان کرپشن پر بات کررہی ہیں ، یہ اللہ کی قدرت ہے ،عمران خان خود سنبھال نہیں سکتے ، ملک کو کیسے سنبھالیں گے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے مہنگائی سونامی بن چکی ہے ۔ان کا کہنا تھاکہ ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان تحریک انصاف میں انتشار بن چکی ہیں۔