’ کچھ تو تمغے کا ہی خیال کرلو‘ مہوش حیات کی ایسی تصویر سامنے آگئی کہ پاکستانی ان پر ٹوٹ پڑے

’ کچھ تو تمغے کا ہی خیال کرلو‘ مہوش حیات کی ایسی تصویر سامنے آگئی کہ ...
’ کچھ تو تمغے کا ہی خیال کرلو‘ مہوش حیات کی ایسی تصویر سامنے آگئی کہ پاکستانی ان پر ٹوٹ پڑے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) حال ہی میں تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر ایسے لباس میں تصویر شیئر کی ہے جس کی وجہ سے انہیں شدید تنقید کا شامنا ہے۔

مہوش حیات نے انسٹاگرام پر ثانیہ مسکٹیا کے ڈیزائن کردہ لباس میں تصویر شیئر کی جس میں ان کے جسم کا خاصا حصہ نظر آرہا تھا ۔ یہ تصویر سامنے آتے ہی پاکستانیوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا ہے، تصویر کے کمنٹ سیکشن میں زیادہ تر لوگ انہیں تمغہ امتیاز کے حوالے سے ٹرول کر رہے ہیں۔ جب انہیں تمغہ امتیاز دیا گیا تھا تو اس وقت بھی انہیں سوشل میڈیا پر کئی روز تک ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

انسٹاگرام @mehwishhayatofficial

تصویر دیکھ کر راجہ عباس منہاس نظامی نے مہوش حیات کی توجہ اس تمغہ امتیاز کی طرف دلائی جو 23 مارچ کو انہیں صدر پاکستان نے دیا تھا۔ راجہ عباس نے ایسا لباس پہننے پر اداکارہ سے کہا ’ کچھ تو تمغے کا ہی خیال کرلو‘۔

ایک خاتون صارف سحرش ملک نے ایسی تصویر شیئر کرنے پر مہوش حیات کو مہوش واہیات قرار دے دیا۔

ہادیہ خانزادی نے کہا کہ تمغہ امتیاز ملنے کے بعد مہوش حیات حدیں پار کر گئی ہیں۔

عفت علی نے مہوش حیات سے درخواست کی کہ وہ پاکستان میں مغربی کلچر کو پروان نہ چڑھائیں۔

اسامہ بن شکیل نے مہوش حیات کی یہ تصویر دیکھ کر کہا کہ اداکارہ تمغہ امتیاز ملنے کے بعد اب نشانِ حیدر کی تیاری کر رہی ہیں۔

میاں علی حیدر نے ان لوگوں کو شرم دلائی جنہوں نے مہوش حیات کو تمغہ امتیاز دیا۔

مہوش حیات کے تمغہ امتیاز پر سوال اٹھانے والوں کی مشکل حل کرتے ہوئے فصیح ثاقب نے کہا ’ صدر صاحب یہاں پگھل گئے‘۔

نمرہ واحد نے کہا کہ ہمیں مہوش حیات کو پورے کپڑے خریدنے کیلئے عطیات دینے چاہئیں کیونکہ اس پر ایسا وقت آیا ہوا ہے کہ اس کے پاس پورے کپڑے بھی نہیں ہیں، ایسے سفید پوش لوگوں کی زیادہ سے زیادہ مدد کرنی چاہیے ، انہیں تمغہ امتیاز بھی ملا ہے تو اس لیے حکومت کو بھی ان کی مدد کرنی چاہیے۔

مزید : تفریح