میشا شفیع سے ملنے والی ہرجانے کی رقم کس نیک مقصد کیلئے استعمال ہوگی ، گلو کار علی ظفر نے بتادیا

میشا شفیع سے ملنے والی ہرجانے کی رقم کس نیک مقصد کیلئے استعمال ہوگی ، گلو کار ...
میشا شفیع سے ملنے والی ہرجانے کی رقم کس نیک مقصد کیلئے استعمال ہوگی ، گلو کار علی ظفر نے بتادیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) گلوکار علی ظفر نے کہاہے کہ یہ بات سب کومعلوم ہوجانا چاہئے کہ مجھ پر ہراسمنٹ کا الزام ختم ہوچکاہے، ہرجانے کی رقم اگر مجھ کومل جاتی ہے تو اس کو میں اپنے پاس نہیں رکھوں گا بلکہ اس سے خواتین کی فلاح وبہبود کیلئے کام کروں گا۔

جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “میں گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ یہ بات سب کومعلوم ہوجانا چاہئے کہ مجھ پر ہراسمنٹ کا الزام ختم ہوچکاہے ، اس لئے میں نے میشا شفیع پر ہتک عزت کا دعویٰ کیا ہوا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بات اب سب پر واضح ہوجانی چاہئے کہ قانون کی نظر میں میں ایک ہراسمنٹ کرنیوالا نہیں ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ ہرجانے کی رقم اگر مجھ کومل جاتی ہے تو اس کو میں اپنے پاس نہیں رکھوں گا بلکہ اس سے خواتین کی فلاح وبہبود کیلئے کام کروں گا ۔

مزید : تفریح