”ایک رات ٹھنڈے فرش پر بٹھایا تو ہر بات مان گئے تھے“، ہارون الرشید کا ایم کیو ایم کے حوالے سے دعویٰ

”ایک رات ٹھنڈے فرش پر بٹھایا تو ہر بات مان گئے تھے“، ہارون الرشید کا ایم کیو ...
”ایک رات ٹھنڈے فرش پر بٹھایا تو ہر بات مان گئے تھے“، ہارون الرشید کا ایم کیو ایم کے حوالے سے دعویٰ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہاہے کہ ایم کیو ایم والے کوئی ہنگامہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں، وہ ڈرے ہوئے لوگ ہیں ، ایک رات وہ ٹھنڈے فرش پر بیٹھے تو ان کی جانب سے ہر بات مان لی گئی تھی۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشید نے کہا کہ تشویش اس بات سے ہوتی ہے کہ جب لوگوں کو انصاف نہیں ملتا اور وہ عدم تحفظ محسوس کرتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ اب صورتحال بدل چکی ہے ، ایم کیوایم کابھی اس ملک پر اتنا ہی حق ہے جتنا دوسروں کا ، ایوب خان اور بھٹو کے ادوار میں اردو بولنے والوں کے ساتھ زیادتیاں ہوئی ہیں ، اس بات کومدنظر رکھنا چاہئے ۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کا مینڈیٹ اس وقت ایم کیوایم کے پاس نہیں ہے ، کراچی کامینڈیٹ اب تحریک انصاف کے پاس چلا گیاہے ۔انہوں نے کہا کہ صوبے اگر ایک جگہ بنے تو ہرجگہ بنیں گے، زمین کسی کی نہیں ہے ، برصغیر میں کوئی مقامی رہنے والا ہی نہیں ہے ، یہ لوگ ایران اور وسطی ایشیاءسے آئے ہیں،ایم کیو ایم والے کوئی ہنگامہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں، وہ ڈرے ہوئے لوگ ہیں ، ایک رات وہ ٹھنڈے فرش پر بیٹھے تو ان کی جانب سے ہر بات مان لی گئی تھی ۔

مزید : قومی