”مجھے بھی کئی بار ہراساں کیا گیا “، علی ظفر الزامات کاذکر کرتے ہوئےروپڑے

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) گلو کار علی ظفر نے کہاہے کہ لو گ میرے ساتھ تصویریں کھینچواتے ہیں اور ایسے مواقع پر مجھ کئی مرتبہ ہراس کیا گیا ہے ، علی ظفر سوشل میڈیاپر لگنے والے الزامات کاذکر کرتے ہوئے رو پڑے ۔
جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “میں گفتگوکرتے ہوئے علی ظفر روپڑے ، انہوں نے کا کہ مجھے سوشل میڈیا پر حراسانی کے الزامات لگا کر مسلسل نشانہ بنایا جارہاہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ میں انسان ہوں کوئی فرشتہ نہیں ہوں اگر کسی خاتون کومجھ سے شکایت ہے تو میرے گھر آکر بتائے تو میں اس سے معذرت کرلوں گا ، لوگ میرے ساتھ تصویریں کھینچواتے ہیں ، کئی مرتبہ تو مجھے ہراساں کیا گیاہے ،مجھے نہیں پتہ کہ میشا نے یہ کیوں کیا ؟ مجھے پتہ لگاہے کہ میشا کینیڈا کی امیگریشن لینا چاہتی ہے۔