حکومت کی اولین ترجیح ملک کواسلامی فلاحی ریاست بناناہے،علما منفی پراپیگنڈےکا حصہ نہ بنیں:نورالحق قادری

حکومت کی اولین ترجیح ملک کواسلامی فلاحی ریاست بناناہے،علما منفی ...
حکومت کی اولین ترجیح ملک کواسلامی فلاحی ریاست بناناہے،علما منفی پراپیگنڈےکا حصہ نہ بنیں:نورالحق قادری

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیربرائے مذہبی امورڈاکٹرنورالحق قادری نے کہاہے کہ حکومت کی اولین ترجیح ملک کواسلامی فلاحی ریاست بناناہے، تمام علما اوردینی سکالرز مدرسوں کی بندش کے حوالے سے منفی پروپیگنڈے کا حصہ بننے سے باز رہیں۔

 نیشنل اسلامک سکالرزکونسل کے آٹھویں اجلاس سے مقامی ہوٹل میں خطاب کرتے ہوئے نورالحق قادری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو کچھ لوگ یہودی ایجنٹ کہتے ہیں اور ایک طبقہ ملک میں بلکل آزادی چاہتا ہے ،وہ انہیں ’’طالبان خان‘‘ کہتے ہیں،عمران خان  پہلا وزیراعظم ہے جس نے مدینہ جیسی اسلامی فلاحی ریاست کی بات کی،علما کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کوریاست مدینہ کی طرزپربنانے کیلئے اپنی تجاویزاورسفارشات پیش کریں، پیغام پاکستان کانفرنس کاانعقادعلماکی بڑی کامیابی ہے،تمام علما معاشرے میں اتحادویک جہتی اوربین المذاہب کی فضا کوپروان چڑھانے میں اپناکرداراداکریں، معاشرے کی بہتری کے لئے ایک مضبوط تربیتی نظام لازمی ہے۔۔کانفرنس کے اختتام پرتمام دینی سکالرزاور علمانے معاشرے میں امن، رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اپنی تجاویزاورآرا بھی پیش کیں جس کے مطابق کسی بھی کویہ حق نہیں کہ وہ دوسرے مذہب یافرقے کی دل آزاری کریں۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -