”دیکھو میشا میں جانتا ہوں کہ اس وقت تم کس کیفیت سے گزر رہی ہو“،علی ظفرکا وزیر اعظم کا نام لیکر میشا شفیع کو مصالحت کا پیغام

”دیکھو میشا میں جانتا ہوں کہ اس وقت تم کس کیفیت سے گزر رہی ہو“،علی ظفرکا ...
”دیکھو میشا میں جانتا ہوں کہ اس وقت تم کس کیفیت سے گزر رہی ہو“،علی ظفرکا وزیر اعظم کا نام لیکر میشا شفیع کو مصالحت کا پیغام

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)گلو کار علی ظفر نے کہامیشاشفیع کومصالحت کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ میشا تم ایک قدم آگے بڑھاﺅگی تو میں دس قدم آگے بڑھاﺅں گا ۔

جیونیوز کے پروگرام”نیا پاکستان “میں گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر نے اپنے پیغام میں کہا کہ دیکھو میشا میں جانتا ہوں کہ اس وقت تم کس کیفیت سے گزر رہی ہو، ہم دونوں ایک دوسرے کو بڑی دیر سے جانتے ہیں، ہمارے بچے آپس میں کھیلے ہوئے ہیں، یہ جو ہورہامعاشرے کیلئے بہتر نہیں ہے ، تم اللہ سے رجوع کرو،اس معاملے کوختم کردو، اگر تم ایک قدم آگے بڑھوگی تو میں دس قدم آگے بڑھوں گا جس طرح ہمارے وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں کہ اگر بھارت ایک قدم آگے بڑھے گا تو ہم دس قدم آگے بڑھیں گے ۔

مزید :

قومی -تفریح -