حلیم عادل شیخ کے خلاف نعرے بازی، کارکنوں کا ایک دوسرے پر پتھراﺅ، تحریک انصاف کو یوم تاسیس کا جلسہ ختم کرنا پڑگیا

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں حکمران جماعت تحریک انصاف کے یوم تاسیس کا جلسہ بدنظمی کی نذر ہوگیا۔
تحریک انصاف کے 23 ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں کراچی میں ہونے والا جلسہ بد نظمی کی نذر ہوگیا۔ جلسے کے دوران پی ٹی آئی کے دو گروپ آمنے سامنے آگئے اور ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کردی۔ کارکنوں نے تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کے خلاف بھی نعرے بازی کی اور ’ گو حلیم گو‘ کے نعرے لگاتے رہے۔
News: Pti k karachi mey honai walai jalsay Mai ek doosray par bottles se hamlay,shareed baray bazi pic.twitter.com/1FOwxiir93
— Salman ishtiaq ( سلّو ) (@salmanishti) April 28, 2019
پارٹی قیادت نے کارکنوں کو روکنے کی کوشش کی لیکن معاملات بگڑتے چلے گئے اور کارکنوں نے ایک دوسرے پر پتھراﺅ شروع کردیا اور بوتلیں پھینکتے رہے۔ بگڑتے ہوئے حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے قیادت نے یوم تاسیس کا جلسہ ختم کردیا۔