پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نےصوبے بھر میں اتائی ڈاکٹروں کے اتنے ’ اڈے‘ سیل کر دیئے کہ جان کر آپ بھی سکون کا سانس لیں گے

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نےصوبے بھر میں اتائی ڈاکٹروں کے اتنے ’ اڈے‘ سیل کر ...
پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نےصوبے بھر میں اتائی ڈاکٹروں کے اتنے ’ اڈے‘ سیل کر دیئے کہ جان کر آپ بھی سکون کا سانس لیں گے

  

لاہور (آن لائن)پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے اب تک44,600 سے زائدعلاجگاہوں پر چھاپے مارکر19,254اتائیوں کے اڈے سربمہرکردیے جبکہ 9,881اتائیوں نے اپنے کاروبار تر ک کر دیے ہیں۔

مزید برآں سپریم کورٹ کے احکامات کی تعمیل میں کمیشن نے 34,260علاجگاہوں پر چھاپے مار کر 8,491اتائیت کے کاروبار سربمہر کیے ہیں جبکہ 10,902اتائیوں نے اپنی دکانوں پر کاروبار تبدیل کر دیے ہیں۔ اسی طرح صوبہ بھر کی ضلعی انتظامیہ نے 3,315علاج گاہوں پر چھاپے مارے اورپنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ2010ءکے تحت1,581اتائیوں کے اڈے سیل کیے ہیں ۔دونوں نے گزشتہ اپریل سے اب تک37,575 علاج گاہو ں کی چیکنگ کی اور10,072اتائیوں کے اڈے بندکیے ہیں۔کمیشن نے سب سے زیادہ 999اڈے لاہور ،فیصل آباد639،گجرانوالہ 597اور شیخوپورہ میں 557اتائیت کی دکانیں سیل کی ہیں۔جن اتائیوں کے کیس سنے گئے ہیں ،انھیں تقریباً36کروڑ روپے جرمانے کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ کے دوران کمیشن کی ٹیموں نے لاہور سمیت آٹھ شہروں میں 353علاجگاہوں پر چھاپے مار کر55اتائیوں کے اڈے بند کر دیے جبکہ110اتائیوں کی دکانوں پر دوسرے کاروبارشروع کر دیے گئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -