لسانی سطح پر صوبے کا قیام نہیں چاہتے ، ایم کیو ایم پاکستان کاموقف

لسانی سطح پر صوبے کا قیام نہیں چاہتے ، ایم کیو ایم پاکستان کاموقف
لسانی سطح پر صوبے کا قیام نہیں چاہتے ، ایم کیو ایم پاکستان کاموقف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبز واری نے کہاہے کہ صوبے کا قیام کوئی نئے ملک کا قیام نہیں ، یہ بات کرنا کوئی غداری نہیں ہے ،ہم لسانی سطح پر صوبے کا قیام نہیں چاہتے بلکہ ہمارے جلسہ میں سندھی بھائی بھی موجود تھے۔

جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل سبز واری نے کہاہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی ایک مصنوعی حکومت قائم ہے ، کراچی کو تھر پارکربنادیا گیاہے ، مستحق لوگوں کو نوکریاں دینے کی بجائے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کونوکریاں دی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کا قیام کوئی نئے ملک کا قیام نہیں ، یہ بات کرنا کوئی غداری نہیں ہے ،ہم لسانی سطح پر صوبے کا قیام نہیں چاہتے بلکہ ہمارے جلسہ میں سندھی بھائی بھی موجود تھے۔ان کا کہنا تھا کہ سرائیکی صوبے اور ہزارہ صوبے کی بات کرنیوالوں کے پاس کونسی صوبائی اسمبلیوں کی نشستیں تھیں جو وہ الگ صوبے کی بات کرتے تھے ۔

مزید :

قومی -