پیپلز پارٹی نے نفرت کی دیوار کھڑی کی ،مرتضیٰ وہاب سندھ کی تاریخ پڑھ لیں تو خود کو جیالے نہیں کہیں گے: ایم کیو ایم پاکستان

پیپلز پارٹی نے نفرت کی دیوار کھڑی کی ،مرتضیٰ وہاب سندھ کی تاریخ پڑھ لیں تو ...
پیپلز پارٹی نے نفرت کی دیوار کھڑی کی ،مرتضیٰ وہاب سندھ کی تاریخ پڑھ لیں تو خود کو جیالے نہیں کہیں گے: ایم کیو ایم پاکستان

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم کیوایم پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ مرتضیٰ وہاب اگر سندھ کی تاریخ کا مطالعہ کریں تو خود کو جیالا کہتے ہوئے شرمسار ہو جائیں گے،جمہوریت کی آڑ میں بدعنوانی چھپانے کی کوشش ناکام ہوگی، پی پی نے نفرت کی دیوار کھڑی کی۔

ایم کیو ایم کے ترجمان نے مشیر اطلات سندھ مرتضی وہاب کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ27اپریل کا جلسہ مرتضیٰ وہاب اور انکی متعصب قیادت کیلئے نوشتہ دیوار ثابت ہوا، سندھ کارڈ فرسودہ ہوچکا ہے،دیہی سندھ کے عوام بھی جان چکے ہیں کہ پیپلز پارٹی نے لسانی نفرت کو ہوا دیکر اپنی تجوریاں بھری ہیں،سرےمحل سے لیکر جعلی اکاؤنٹس کے انبار انکی بدعنوانی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ایم کیوایم پاکستان کے ترجمان نے پیپلز پارٹی کو باور کراتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹ نے نفرتوں کی جو اونچی دیوار تعمیر کی ہے وہی سندھ کی تقسیم اور نئے انتظامی یونٹ کے قیام کی بنیاد بننے جارہی ہے۔ مرتضی وہاب کے مضحکہ خیز بیان کو اپنی نوکری بچانے سے تعبیر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرتضی وہاب کراچی کے شہری ہونے کے باوجود ایک کراچی دشمن متصب حکومت کی ترجمانی صرف اسلئے کررہے ہیں کے انکی تنخواہ چلتی رہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -