عامر لیاقت حسین فلم میں ’برہان وانی‘ کا کردار ادا کریں گے

عامر لیاقت حسین فلم میں ’برہان وانی‘ کا کردار ادا کریں گے
عامر لیاقت حسین فلم میں ’برہان وانی‘ کا کردار ادا کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(این این آئی) عامر لیاقت حسین ایوب کھوسہ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں ’برہان وانی‘ کا کردار ادا کریں گے۔

پاکستان کے نامور ہدایت کار واداکار ایوب کھوسہ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے فلم بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس میں حیران کن طور پر انہوں نے عامر لیاقت حسین کو مرکزی کردار میں لینے کا فیصلہ کیا ہے عامر لیاقت فلم میں مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے شہید ہونے والے برہان وانی کا کردار ادا کریں گے۔نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں بات چیت کرتے ہوئے ایوب کھوسہ نے کہا کہ فلم میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا جائے گا ،فلم کی شوٹنگ کشمیر میں ہی ہوگی۔ہدایت کار نے فلم کے حوالے سے زیادہ تفصیلات نہ بتاتے ہوئے ہوئے کہا کہ یہ فلم کشمیر کے فریڈم فائٹر کے حوالے سے ہوگی اور مجھے پوری امید ہے کہ فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے دوست میرا ساتھ ضرور دیں گے۔عامر لیاقت نے فلم کی کہانی اور کردار سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ فلم حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی زندگی پر مبنی ہوگی جس میں لوگ مجھے برہان وانی کے کردار میں دیکھیں گے، میں خود کو ہیرو نہیں سمجھتا تاہم بلاشبہ برہان وانی کشمیری عوام کا ہیرو تھا۔

مزید :

تفریح -