جون کے آخر تک 700وینٹی لیٹرز پاکستان پہنچ جائیں گے :چیئر مین این ڈی ایم اے

جون کے آخر تک 700وینٹی لیٹرز پاکستان پہنچ جائیں گے :چیئر مین این ڈی ایم اے
جون کے آخر تک 700وینٹی لیٹرز پاکستان پہنچ جائیں گے :چیئر مین این ڈی ایم اے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ ملک میں روزانہ 20 ہزار ٹیسٹ کرنے شروع کردیے جائیں گے۔ہم نیوز کے مطابق انہوں نے بتایا کہ 700 وینٹی لیٹرز جون کے آخر تک پاکستان پہنچ جائیں گے۔چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ ملک میں لیبارٹریز کی تعداد بھی آٹھ سے بڑھ کر 58 ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں پانچ لاکھ حفاظتی کٹس کا انتظام کر چکے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا کہ ایک جہازسامان لے کر آج پاکستان پہنچ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ضرورت کا سامان پاکستان میں بنانے کے لیے کوشش کی جا رہی ہے۔چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ کچھ عرصے تک این 95 ماسک بنانا شروع کردیں گے۔

مزید :

قومی -