ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آج کا دن مالی لحاظ سے اچھا ہے۔ آپ پچھلے دنوں سے اس میں بندش کا شکار تھے۔ حالات اب تیزی سے بدلنے شروع ہو گئے ہیں۔ آج شام تک آپ کو خود بخظد اندازہ ہو جائے گا۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

اضافی ذمہ داری کا بوجھ برداشت کرنا پڑے گا جو لوگ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے۔ اس میں کامیابی کے امکانات روشن ہیں۔ آج روزگار کے حوالے سے خاص طور پر بہتری ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

خانگی مسئلے تو چلتے رہیں گے مگر آپ بلاوجہ اپنا وقت ضائع کررہے ہیں۔ یہ دن آپ کو روزگار کی طرف محنت کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں جو محنت کر لیں گے وہی اس میں کامیاب ہیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

کسی بھی غیر سے امیدمت لگائیں کوئی فائدہ نہیں ملے گا بلکہ وہ آپ کی مشکلات میں اضافے کا سبب بنے گا۔ آج کا دن آپ کو خاموشی سے گزارنے کی ضرورت ہے، شرارتی لوگوں سے دور رہیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

لاپرواہی سے ہرگز کام مت لیں۔ آپ کے لئے مشکل ہو جائے گی۔ یہ دن مکمل طور پر آپ کی توجہ مانگ رہے ہیں۔ آپ آج اپنی نظر بھی اتاریں اور آنے والی آفر پر غور بھی کریں۔

برج سنبلہ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

جسمانی کشش کی طرف توجہ مرکوز رہ سکتی ہے جو کہ کسی بھی طرح آپ کے لئے بہتر نہیں ہے۔ آج کا دن مالی معاملات کو لے کر چلنے کا ہے۔اس پر توجہ دیں گے تو صورتحال بہتر ہوگی۔

برج میزان، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

ابھی بھی آپ حکمت عملی ٹھیک نہیں ہے اور اپنی ہی بات پر قائم نہیں رہے،جس کی وجہ سے آپ کو عین موقع پر جا کر ناکامی ملتی ہے۔ مستقل مزاج ہو جائیں۔ سب ٹھیک ہو جائے گا۔

برج عقرب، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

ستاروں میں تبدیلی کا عمل جاری ہے۔ اس میں ابھی توکچھ خاص محسوس نہ ہوگا مگر آگے چل کر بہت کچھ حاصل ہوگا۔ آپ صرف اپنی گہری نظریں رکھیں جس کی اشد ضرورت ہے۔

برج قوس، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

کچھ سازشی ان دنوں آپ کے قریب ہیں۔ آپ کو نہایت ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ لاپرواہی مت کریں ورنہ سخت نقصان ہوگا۔آج کا دن آنکھیں کھلی رکھنے اور خاموش رہنا ضروری ہے۔

برج جدی، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

نوکری میں تبدیلی والا ستارہ ان دنوں آپ کے زائچے میں آ رہا ہے۔ آپ کو اس کے بہت اثرات محسوس ہوں گے۔ خواہش کے مطابق تبدیلی کے امکانات روشن ہوتے چلے جا رہے ہیں۔

برج دلو، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آج صبر سے خام لینا ہوگا۔ ممکن ہے کہ ابھی مزید دو دن اور لگ جائیں آپ کو اپنے معاملات میں بہتری کیلئے۔ اس وقت تک پریشان نہیں ہونا اللہ بڑا غفور و رحیم ہے، مہربانی ہی کرے گا۔

برج حوت، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آج ایک اہم اور مددگار دن ثابت ہوگا۔ آپ بالکل بھی پریشان نہ ہوں۔ ان شاء اللہ سب کچھ ٹھیک ہوگا۔ آپ کی بڑی رقم بھی مل سکتی ہے اور پرانی خواہش بھی پوری ہوگی۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -