فیصل ٹاؤن، ٹریفک وارڈن پر تشددکرنیوالے 5ملزم گرفتار
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)فیصل ٹاؤن پولیس نے ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی پر ٹریفک وارڈن کو تشد کا نشانہ بنانے والے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق جزوی لاک ڈاؤن کے دوران ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر ٹریفک وارڈن نے ڈبل سواری کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل سواروں کو روکا تو انہوں نے عبدالمجید کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ فیصل ٹاؤن پولیس نے ٹریفک وارڈن عبدالمجید کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان ذیشان،کامران،جنید،حنان اور عثمان کو گرفتار کرلیا۔