مختلف کارروائیوں میں ابتک 1012بھکاریوں کوحراست میں لیا گیا

مختلف کارروائیوں میں ابتک 1012بھکاریوں کوحراست میں لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے کہا ہے کہ بچوں سے بھیک منگوانے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اہم شاہراہوں اور چوراہوں پر ڈیرے ڈالنے والے بھکاریوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران ابتک 1012 پیشہ وربھکاریوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا چکی ہے۔ سٹی ڈویژن نے 280، سول لائن 65،کینٹ 279،اقبال ٹاؤن38،صدر ڈویژن 257جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن نے 93بھکاریوں کو حراست میں لیا۔


دورانِ کارروائی944گداگروں کو وارننگ جبکہ شہر کے مختلف تھانوں میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف 68مقدمات درج کئے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وارننگ دے کر چھوڑے گئے بھکاریوں کے خلاف دوبارہ سڑکوں پر آنے پر سخت ایکشن ہو گا۔

مزید :

علاقائی -