سردارعلی خان نے ایم ڈی سیف سٹیز اتھارٹی کا چارج سنبھال لیا

سردارعلی خان نے ایم ڈی سیف سٹیز اتھارٹی کا چارج سنبھال لیا

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ایڈیشنل آئی جی راؤ سردارعلی خان نے مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا چارج سنبھال لیا۔راؤ سردارعلی خان کوعہدے پر دوسال کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔

اس سے پہلے ایڈیشنل آئی جی علی عامر ملک کے جانے کے بعد ایم ڈی کا عہدہ05 اپریل سے خالی ہو گیا تھا۔واضح رہے چند روزقبل ایڈیشنل آئی جی راؤ سردارعلی خان کا مینیجنگ ڈائریکٹرپنجاب سیف سٹیزا تھارٹی کا نو ٹیفکشن جاری کیا گیا تھا۔ ایم ڈی راؤ سردار علی خان کوچارج سنبھا لنے کے بعد سی اواو محمد کامران خان نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی ورکنگ بارے مکمل بریفنگ دی۔ایڈیشنل آئی جی راؤ سردارعلی خان کومینیجنگ ڈائریکٹر کا عہدہ ملنے پر افسران و سٹاف کی جانب سے مبارکباد دی گئیں اور پھولوں کے گلدستے بھی پیش کے گئے۔ ایم ڈی راؤ سردار علی خان نے سٹاف کا بھرپور شکریہ ادا کیا۔

مزید :

علاقائی -