ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ

ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی گزشتہ ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ جاری۔کرونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر شہر میں جاری جزوی لاک ڈاؤن کے دوان دیہاڑی دار، مزدور اور مستحقین خاندانوں میں راشن کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔ پولیس فورس کو کرونا سے بچاؤ اور آگاہی کیلئے پولیس لائنز میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں میؤ ہسپتال کے پروفیسر ڈاکٹر عارف رشید نے پولیس جوانوں کو حفاظتی اقدامات بارے لیکچر دیا۔دورانِ لیکچر کورونا وائرس سے ہلاکت کے باعث لاوارث میت کو منتقل کرنے اور دفنانے کے دوران حفاظتی انتظامات بارے آگاہی دی گئی۔پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں محکمانہ امتحان کورس C کا انعقاد کیا گیاجس میں 9 زیر تربیت سب انسپکٹرز جبکہ 3 اسٹنٹ سب انسپکٹر نے حصہ لیا۔ کورس C میں دفتری معاملات کے متعلق بھی ٹریننگ دی گئی۔ڈسٹرکٹ پولیس لائنزکی بیرکس، دفاتر، میٹنگ ہال، لائبریری اور ہوسٹل میں جراثیم کش سپرے کروایا گیا۔پولیس لائنز میں داخل ہونے والے تمام اہلکاروں کا تھرمل گن کے ذریعے ٹمپریچر چیک کیا جا رہا ہے۔فیلڈ ڈیوٹی خاص طور پر ناکہ جات پر تعینات اہلکاروں میں حفاظتی کٹس، ہینڈگلوز، ماسک اور سینی ٹائزرز تقیسم کئے گئے۔قرنطینہ سنٹرز سمیت دیگر اہم سیکیورٹی پوائنٹس پر روزانہ 130 سے زائد پلاٹون روانہ کئے گئے۔شہر میں جاری جزوی لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کیلئے مختلف شاہراہوں اور داخلی و خارجی ناکہ جات پر روزانہ کی بنیاد پر 270 سے زائد اہلکاروں نے ڈیوٹی سرانجام دی۔

مزید :

علاقائی -