لاک ڈاؤن کے باوجود ڈاکو 13لاکھ سے زائد نقدی، قیمتی اشیا لوٹ کر فرار
لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیاگیا۔تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاون علاقہ میں ڈاکوؤں نے جمشید کے گھر سے5لاکھ10ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،شمالی چھاؤنی میں ڈاکوؤں نے ارسلان کے گھر سے 2لاکھ90ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان۔ گرین ٹاون میں ڈاکوؤں نے افضال کے گھر گھس کر1لاکھ 70ہز ار کی نقدی لوٹ لیے۔ وحدت کالونی میں ڈاکوؤں نے شاہنواز کے گھر سے1لاکھ 20ہز ار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،ساندہ میں ڈاکوؤں نے شہزاد کے گھر سے 2لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔شالیمار میں ڈاکوؤں نے لطیف سے22ہزار کی نقدی اور دیگر سامان۔بادامی باغ میں ڈاکوؤں نے فاروق سے31ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان،گلبرگ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے نسیم سے14 ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔کاہنہ اور لوئر مال سے گاڑیاں،شادمان،مغلپورہ اور چوہنگ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔