آشیانہ اقبال ہاؤسنگ ریفرنس پر سماعت 4مئی تک ملتوی

  آشیانہ اقبال ہاؤسنگ ریفرنس پر سماعت 4مئی تک ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ ریفرنس پر سماعت 4مئی تک ملتوی کرتے ہوئے نیب کے گواہوں کو آئندہ سماعت پرطلب کر لیاہے۔ احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے کیس کی سماعت کی۔ریفرنس میں نامزد فواد حسن فواد سمیت دیگر ملزمان نے عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی حاضری مکمل کروائی،جبکہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی طرف سے ان کے نمائندے چودھری نواز ایڈووکیٹ نے حاضری لگوائی،عدالت نے ملزم بلال قدوائی کی بریت کی درخواست پر نیب سے دوبارہ جواب طلب کر لیاہے۔

،دوران سماعت نیب کے دو گواہ عدالت میں پیش ہوئے تاہم انکے بیانات ریکارڑ نہ کیے جا سکے۔

مزید :

علاقائی -