پنجاب میں 24گھنٹے کے دوران 637 ٹریفک حادثات

پنجاب میں 24گھنٹے کے دوران 637 ٹریفک حادثات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کر ائم رپو رٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب میں 637ٹریفک حادثات پرریسپانڈ کیاجس میں 396افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرقریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ 303 معمولی زخمیوں کو جائے حادثہ پر طبی امداد فراہم کی گئی۔حادثات 269 ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور 22 مسافر 340، 104پیدل چلنے والے متاثر ہوئے۔ 106حادثات کی فون کالز کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت116متاثرین کیساتھ پہلے فیصل آباد 53 حادثات میں 61متاثرین کیساتھ دوسرے،ملتان 48 حادثات میں 50 متاثرین کیساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

مزید :

علاقائی -