ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے7روز میں 211ملزم گرفتارہوئے

ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے7روز میں 211ملزم گرفتارہوئے

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ گزشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث211ملزمان گرفتار کرلئے۔ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے ملزمان کے قبضہ سے01لاکھ روپے مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا گیا۔ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے08پسٹلز،01 رائفل اور درجنوں گولیاں برآمدکی گئیں۔

منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے18ملزمان کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے01 کلو 787 گرام چرس اور108لیٹر شراب برآمد کی گئی۔قمار بازوں کے خلاف کارروائی کے دوران23 ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہزاروں روپے رقم برآمد کی گئی۔

مزید :

علاقائی -