شہر میں مختلف کارروائیوں کے دوران 68پتنگ باز گرفتار

  شہر میں مختلف کارروائیوں کے دوران 68پتنگ باز گرفتار

  

 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنزلاہوررائے بابر سعید کی ہدایت پر لاہور پولیس نے پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں سے68 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کیخلاف شہر کے مختلف تھانوں میں 67 مقدمات درج کئے گئے۔لاہور پولیس کی جانب سے پتنگ بازی روکنے کے لئے گنجان آبادیوں میں ڈرون ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کیاگیا اور مختلف علاقوں سے جدید ڈرون ٹیکنالوجی کیمرہ کی مدد سے بڑی تعداد میں پتنگ باز گرفتار کئے گئے۔تفصیلات کے مطابق سٹی ڈویژن نے 23،کینٹ 13،سول لائنز 03، صدر 08، اقبال ٹاؤن 16 جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن نے 05ملزمان کو حراست میں لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے1800 سے زائد پتنگیں اوردرجنوں کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد کی گئیں۔لاہور پولیس نے پتنگیں تیار کرنے والے دو گوداموں پر بھی چھاپہ مار کر ملزمان کے قبضہ سے تیار پتنگوں اور ڈور سمیت لاکھوں روپے مالیت کا پتنگ سازی کا سامان برآمد کرکے مقدمات درج کر لئے۔

ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے کہا ہے کہ والدین اپنے بچوں کو پتنگ بازی کے جان لیوا خونی کھیل سے باز رکھیں۔

ایس ایچ اوز اپنے علاقوں میں پتنگ بازی ایکٹ پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے بلا امتیاز کارروائی کریں۔

مزید :

علاقائی -