پروفیشنل کرکٹ پر پابندی میں اضافہ: بابر، فخر اور فہیم اشرف مشکل میں

پروفیشنل کرکٹ پر پابندی میں اضافہ: بابر، فخر اور فہیم اشرف مشکل میں

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی جانب سے کورونا وائرس کے باعث ملک میں پروفیشنل کرکٹ پر پابندی میں یکم جولائی تک اضافے کے باعث قومی کرکٹرز کے کا?نٹی کرکٹ کے ساتھ معاہدے بھی مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ای سی بی نے کورونا وائرس کے باعث ملک میں کرکٹ کی سرگرمیوں کو مزید عرصے کیلئے ملتوی کر دیا ہے جس کے باعث انگلش ڈومیسٹک سیزن بھی رواں سال کے آخر میں ہی منعقد کئے جانے کا امکان ہے تاہم اس کیلئے بھی کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال میں بہتری آنا لازمی ہو گا۔پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابراعظم، فخر زمان اور فہیم اشرف کے کا?نٹی چیمپئن شپ کے معاہدے ہو چکے ہیں۔ بابراعظم نے سمرسیٹ کا?نٹی کلب کی نمائندگی کرنی ہے جب کہ فہیم اشرف نارتھیمپٹن شائر کی جانب سے کھیلیں گے،فخر زمان گلیمورگن کاونٹی کی جانب سے ان ایکشن ہوں گے۔اسی طرح احسان عادل، بلاول بھٹی، وقار احمد اور منصور امجد کیساتھ بھی کا?نٹی چیمپئن شپ کیلئے معاہدے کئے گئے تھے۔ای سی بی کے چیف ایگزیکٹیو ٹام ہیریسن کے مطابق موسم گرما میں چند مقابلوں کی امید ہے اس کا انحصار عالمی وبا کے کنٹرول میں ا?نے پر ہے۔ اس وقت تک کوئی کرکٹ نہیں ہوگی جب تک معاشرہ محفوظ نہیں ہوتا۔ ہمارا شیڈول حکومت کی اجازت سے مشروط ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی اور ا?فیشلز کو محفوظ ماحول فراہم کرکے میچزبند دروازوں کے پیچھے کھیلے جاسکتے ہیں البتہ اس بارے میں بھی ابھی مزید غور کیا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -