کورونا سے نمٹنے کیلئے احتیاط سب سے بڑا ہتھیار، وہاب ریاض

  کورونا سے نمٹنے کیلئے احتیاط سب سے بڑا ہتھیار، وہاب ریاض

  

 لاہور(افضل افتخار) کرونا کے خلاف کامیابی کے لئے سب سے بڑا ہتھیار احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہے جس کے بغیر ہم اس کے خلاف کامیابی حاصل نہیں کرسکتے ان خیالات کا اظہار قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلر وہاب ریا ض نے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں یہ وباء تیزی سے پھیل رہی ہے اس لئے ہم سب کو اپنے گھروں میں رہناچاہئیے اور اس حوالے سے جو احتیاطی تدابیر ہیں اس پر عمل کرنا چاہئیے تاکہ ہم اس وباء سے جلد ازجلد چھٹکارا حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں وہاب ریاض نے کہا کہ ہمیں جتنی احتیاط کی ضرورت ہے ہم نہیں کررہے اور وقت کی اہم ضرورت بھی یہ ہے کہ ہم اس کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور اس کو شکست دیں اس کے لئے ہم سب کومل کر ایک ہونے کی ضرورت ہے حکومت نے اس حوالے سے جو اقدامات کئے ہیں اسکی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے اور میں بھی پوری قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس حوالے سے سنجیدہ ہو اور احتیاط پر عمل کریں تاکہ اس سے ہم جلد نجات حاصل کرسکیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -