لاک ڈاؤن،باکسر عامر خان نے گھروں میں بند افراد تک کھانا پہنچایا

لاک ڈاؤن،باکسر عامر خان نے گھروں میں بند افراد تک کھانا پہنچایا

  

لندن (آئی این پی) پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان نے مانچسٹر میں لاک ڈاؤن کے باعث گھروں میں بند افراد تک کھانا پہنچایا۔اسٹار باکسر کا کہنا ہے کہ ان لوگوں کے بارے میں سوچیں جو بھوکے ہیں اور انہیں مدد کی ضرورت ہے۔ عامر خان نے ڈاکٹروں کو کورونا سے بچاؤ کے لیے حفاظتی سامان بھی فراہم کیا۔قبل ازیں شہزادہ ہیری نے اپنی اہلیہ میگھن مرکل کے ہمراہ لاس اینجلس میں کورونا لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد میں راشن تقسیم کیا تھا۔ شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل اپنی ذاتی گاڑی میں راشن کے تھیلے بھر کر بیمار اور ضرورت مند افراد کے گھروں میں گئے اور ان میں اشیائے ضروریہ تقسیم کیں تھیں۔ اس موقع پر دونوں نے کورونا سے بچنے کیلئے تمام حفاظتی اقدامات کر رکھے تھے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -