سابق آسٹریلین کرکٹر لیسا استھیلیکرکا ثناء میر کو خراج تحسین

سابق آسٹریلین کرکٹر لیسا استھیلیکرکا ثناء میر کو خراج تحسین

  

سڈنی(آئی این پی)سابق آسٹریلین کرکٹر لیسا استھیلیکر نے حال ہی میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر کو خراج تحسین پیش کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے ثناء کے یادگار 100 ویں ون ڈے انٹرنیشل پر کیپ دیتے ہوئے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ثناء کو یہ کیپ دینے کا اعزاز میرے پاس ہے۔انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا کہ انہیں افسوس ہے کہ ثناء ے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔انہوں نے ثناء کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اپنی آئندہ زندگی سے لطف اندوز ہوں۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ثنا پاکستان کے نوجوانوں کے لیے متاثرکن شخصیت ہیں۔ثناء میر نے بھی جوابی ٹوئٹ میں لیسا کا شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ 9 جولائی 2017 کو ثناء میر نے اپنا 100 واں ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلا جس کا کیپ لیسا نے انہیں دیا تھا۔کیپ دیتے ہوئے لیسا نے ثناء کو ’اسپیشل پلیئر‘ قرار دیا تھا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -