کورونا وباء کے باعث ایشین بیس بال فائیوری شیڈول ہوگی

  کورونا وباء کے باعث ایشین بیس بال فائیوری شیڈول ہوگی

  

اسلام آباد (این این آئی) دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتے جان لیوا کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایشین بیس بال فائیو کو ری شیڈول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ایشین بیس بال فائیو کے سنیئر اور جونیئر مقابلے نومبر میں کوالالمپور میں ہوں گے، 31مارچ سے شروع ہونے والی چمپئن شپ کورونا وائرس کے باعث التوا کا شکار تھی۔صدر بیس فیڈریشن سید فخر علی شاہ کا کہنا ہے کہ ورلڈ بیس بال سافٹ بال کنفیڈیشن نے پہلی مرتبہ بیس بال فائیو متعارف کرائی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی سینئر اور جونیئر ٹیموں نے چمپئن شپ میں حصہ لینا ہے، چمپئن شپ بیس بال فائیو ورلڈ کپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ ہے۔

 سید فخر علی شاہ نے بتایا کہ بیس بال فائیو میں مرد و خواتین کھلاڑی حصہ لیتے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -