ساؤتھ ایشین گیمز میں میڈلز جیتنے والی کھلاڑیوں میں انعامات کی تقسیم

  ساؤتھ ایشین گیمز میں میڈلز جیتنے والی کھلاڑیوں میں انعامات کی تقسیم

  

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپورٹس بورڈ کی طرف سے 13ویں ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان کیلئے میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے پاکستان کیلئے متعدد میڈلز جیتنے وا لے تائیکوانڈو اور سکواش ٹیم کے کھلاڑیوں میں انعامی رقم تقسیم کی، کورونا وائرس کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کے تحت وزات بین الصوبائی رابطہ میں ہونے والی سادہ تقریب میں گیمزکے گولڈ میڈ لسٹ کھلاڑیوں کو فی کس ایک ملین، سلور میڈلسٹ کو 5 لاکھ جبکہ برونز میڈلسٹ کھلاڑیوں میں ڈھائی لاکھ فی کس کے حساب سے تقسیم کیے گئے۔تقریب میں سکواش کی مقدس اشرف کو سلور میڈل جیتنے پر 5 لاکھ کی انعامی رقم دی گئی، سکواش کی مدینہ ظفر، فائزہ ظفر اور آمنہ فیاض کے انعامی چیک سکواش فیڈ ریشن کے حوالے کیے گئے۔تقریب میں پاکستان تائیکوانڈو فیڈ ریشن کے سیکرٹری کرنل وسیم احمد اور سکواش فیڈ ریشن کے سیکرٹری ونگ کمانڈر طاہر سلطان اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈی جی ایڈمن اعظم ڈار بھی موجود تھے۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کھلاڑیوں کے مسائل سے آگاہ ہے، وسائل میں کمی کے باوجود حکومت کھلاڑیوں کے مسائل حل کرنے اور کھیلوں کی ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہےَ، ساؤتھ ایشین گیمز میں تائیکوانڈو ٹیم نے وسائل کی کمی کے باوجود بہترین کاکردگی دیکھائی، سکواش اور ریسلنگ میں بھی ہمارے کھلاڑیوں کی کاکردگی شاندار رہی۔

 انہوں نے کہا کہ وزارت معاشی طور پر کھلاڑیوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت پاکستانی کھلاڑیوں کے مسائل سے ا?گاہ ہے۔ ساؤتھ ایشین گیمز گزشتہ سال نیپال کی میزبانی میں منعقد ہوئے جن میں پاکستان نے کل 133میڈل جیتے جن میں 32 گولڈ، 41 سلور اور 60 برونز شامل تھے۔ یاد رہے سپورٹس بورڈ کی طرف سے گزشتہ ہفتے بھی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے جس میں ریسلنگ اور سکواش کے 11کھلاڑیوں نے انعامی رقم وصول کی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -