گلابی رنگ بہت پسند ہے،اداکارہ انوشے عباسی

گلابی رنگ بہت پسند ہے،اداکارہ انوشے عباسی

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ انوشے عباسی نے گلابی رنگ کو اپناپسندیدہ رنگ قرار دے دیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر گلابی رنگ کا جوڑا پہنے ہوئے تصویر جاری کرتے ہوئے لکھاکہ انہیں شروع سے ہی گلا بی رنگ بہت پسند ہے۔اداکارہ ڈرامہ سیریل ”غلطی“ میں عفان وحید کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ اس ڈرامہ کی کہانی بہت اچھی ہے او ر ہمیشہ کی طرح اس میں میرا کردار بہت پاور فل ہے اور میری کوشش ہے کہ میں مستقبل میں بھی صرف اور صرف معیاری کام کروں تاکہ شائقین میرے کرداروں کو پسند کریں اور میرے کام کو سراہا جائے انہوں نے کہا کہ گلابی رنگ مجھے بہت زیادہ پسند ہے اور زیادہ تر سوٹ میرے پاس اس رنگ کے ہی ہیں۔

مزید :

کلچر -