ایمن خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فالورز کی تعداد ماہرہ خان سے زیادہ

ایمن خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فالورز کی تعداد ماہرہ خان سے زیادہ

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ ایمن خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فالورز کی تعداد ماہرہ خان سمیت پاکستانی شوبز انڈسٹری کی تمام شخصیات سے زیادہ ہو گئی ہے۔اداکارہ ایمن خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر موجودہ فالوورز کی تعداد 50 لاکھ 90 ہزار تک جا پہنچی ہے اور اس طرح ایمن خان کی فین فالوونگ تمام پاکستانی سیلیبریٹیز میں سے سب سے زیادہ ہو گئی ہے۔اس ضمن میں اداکارہ نے اپنی بیٹی امل کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے انسٹاگرام پر اپنے چاہنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

۔اداکارہ ایمن خان کے بعد انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز کی تعداد اداکارہ ماہرہ خان کی ہے جو کہ 50 لاکھ 80 ہزار ہے جبکہ تیسرے نمبر پر اداکارہ عائزہ خان کے فالوورز ہیں جن کی تعداد 50 لاکھ 40 ہزار ہے۔

مزید :

کلچر -